ارنا رپورٹر کے مطابق، ایران اور پاکستان کی پہلی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر برائے سماجی بہبود اور ترقی "مہدی مسکنی"، پاکستانی سینٹ کے دفاعی کمیشن کے سربراہ سنیٹر "مشاہد حسین" اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سیدمحمد علی حسینی" نے حصہ لیا تھا۔
ایران سے آئے ہوئے 50 سرگرم افراد، پاکستان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں، اس ملک کی 20 سے زیادہ صنعتی اور پیداواری کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اس خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کے انعقاد کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی تجارتی- اقتصادی ایونٹ ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اس کمیشن کے اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں کے مطابق، ایرانی اور پاکستانی تاجروں اور کارو باری حلقوں کے درمیان مزید تعاون کرنے کے نئے باب کھول جائیں گے۔
اس نمائش میں 35 ایرانی کمپنیوں کے نمائندوں نے مختلف پاکستانی کمپنیوں کی پذیرائی کرتے ہیں اور صنعت، توانائی، ٹیکنالوجی، خوراک اور مشینری کے میدان میں ایران کی مضبوط موجودگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
220 ملین کی آبادی والی پاکستانی منڈی اور ایران سے تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کی مشترکہ سرحد؛ ایران اور پاکستان کی تجارتی لین دین کی موثر خصوصیات میں سے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی پہلی خصوصی نمائش آج سے جمعہ تک جاری ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ